: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پورٹ لینڈ 27 ، مئی (ایجنسی) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست اوریگون کے شہر پورٹ لینڈ کی ایکسپریس ٹرین سے دو خواتین ٹرین میں سوار ہوئیں جن میں سے ایک نے حجاب پہنا ہوا تھا، باحجاب خواتین کو دیکھ کر ایک شخص اٹھا اور اس نے جارحانہ انداز میں اسلام کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کردی، دونوں خواتین کو ہراساں کرنے کی کوشش کی اور
انہیں ٹرین سے اترنے کو کہا، جس پر ٹرین میں ہی موجود 3 افراد نے مداخلت کر کے اس انتہا پسند شخص کو روکنا چاہا تو اس نے خنجر نکال کر پے درپے وار کر کے تینوں افراد کو زخمی کر دیا۔
چھریوں کے وار سے زخمی ایک شخص تو ٹرین میں ہی جاں بحق ہو گیا جب کہ باقی دونوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تاہم تیسرے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔